25 اپریل 2011 - 19:30

افریقی ملک کانگو میں کشتی الٹنے سے38 افراد ہلاک اور 50 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ابنا:  اطلاعات کے مطابق کانگو کے مشرقی علاقے کی کیوو جھیل میں تیز ہواؤں اور لہروں کے باعث کشتی الٹ گئی، جس سے کم از کم 38 افراد ہلاک ہوگئے، ریڈ کراس کے مطابق واقعہکے بعد ریسکیو ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے11 افراد کو بچالیا، جبکہ 50 افراد اب لاپتہہیں۔ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 100 مسافر سوار تھے۔